ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈی ایم کے، پی ایم کے نے کوآپریٹیو بینکوں میں پرانے نوٹوں کو جمع کرانے کی جانچ کامطالبہ کیا

ڈی ایم کے، پی ایم کے نے کوآپریٹیو بینکوں میں پرانے نوٹوں کو جمع کرانے کی جانچ کامطالبہ کیا

Sun, 25 Dec 2016 21:30:28  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بڑی مقدار میں بند ہوچکے پرانے نوٹوں کو جمع کرنے پر تمل ناڈو میں ایک کوآپریٹو بینک جانچ کے گھیرے میں آ گیا ہے۔ڈی ایم کے اور پی ایم کے نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت جانچ کا حکم دے اور اداروں کی ایمانداری کی حفاظت کرے۔ڈی ایم کے خزانچی ایم کے اسٹالن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی او پنیرسیلوم جانچ کا حکم دے جبکہ پی ایم کے کے امبو منی رام داس نے گورنر ودیا راؤ سے مداخلت کا اپیل کی ہے۔انکم ٹیکس محکمہ کے مرکزی کوآپریٹیو بینکوں میں خاص طور پر گزشتہ ہفتے سلیم اور کڈالور میں چھان بین کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ اس طرح کی خبریں ہے کہ ان بینکوں نے 500اور 1000روپے کے نوٹوں کو بندکرنے کے بعد حکمران انا ڈی ایم کے رہنماؤں کی مبینہ بلیک منی کو تبدیل کیا۔یہاں ایک بیان میں ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اسٹالن نے یہ بھی کہا کہ سلیم مرکزی ضلع کوآپریٹیو بینک میں چھان بین سے لوگ حیران رہ گئے،اس بینک کو بہترین کارکردگی کے لیے چار بار صدارتی ایوارڈ مل چکا ہے۔
 


Share: